پبی (مانند نیوز ڈیسک) علاقہ مشران اور تھانہ پبی پولیس کی کوششوں سے 44 سالہ پرانی دشمنی دوستی میں تبدیل۔آئندہ کیلئے پرامن اور بھا ئیوں کی طرح رہنے کا عہدکیاخدریزی کے دو فریقین علی حسن اور تاج ولی کے مابین 1978 سے خونی دْشمنی چلی آرہی تھی۔جس میں دونوں فریقین سے اب تک ایک جان کی بازی ہار چکا ہے جبکہ 05 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ایک دوسرے پر درجنوں بار جان سے مارنے کیلئے حملے کئے گئے تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان کے ہدایات پر اسماعیل شاہ خان ڈی ایس پی پبی اور بلال حلیم ایس ایچ او پبی چیئر مین ویلج کونسل خدریزی نور نبی نے مقامی مشران کو ساتھ لیکر صلح کرنے کی کوششیں شروع کر دی۔مقامی مشران اور پولیس کی کوششیں رنگ لے آئی۔دونوں فریقین نے مشران اور پولیس کی موجودگی میں راضی نامہ کر لیا۔دونوں فریقین گلے شکوے بْلا کر ایک دوسے سے بغلگیر ہو گئے۔دونوں فریقین نے مشران اور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ کیلئے پر امن رہنے کا عہد کر لیا۔