پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی میں چار اراکین پر عدم اعتماد کی باتیں کرنا شرمناک ہے۔پیپلز پار ٹی ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیوں کا دعوی کرتی آرہی ہے۔بلاول بھٹو کا او آئی سی کے اجلاس کے حوالے سے بیان افسوسناک ہے۔صوبائی اراکین اسمبلی کا وزیر اعلیٰ محمود خان کے اوپر مکمل اعتماد ہے۔سندھ حکومت کے پیسوں پر ہمارے اراکین کو خریدنے کی کوشش ناکام بنا دیں گے۔پیپلز پارٹی کوجمہوریت کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔سندھ ہاؤس کو اصطبل بنا دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں عدم اعتماد کے بیان پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کیا۔اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیساتھ کھلواڑ کیا ہے اور انکو شکست اور شرمندگی کا سامنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے دور حکومت میں صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ عوام کا مینڈیٹ اور ضمیر پیسوں سے خریدنا چاہتے ہیں کیا اسی کو آپ جمہوریت کہتے ہیں۔پیپلز پارٹی کو جمہوریت کی بات کرتے ہوئی شرم آنی چاہیے۔ بلاول بھٹو کا اسلامک کانفرنس کے بارے بیان انتہائی افسوسناک، غیر سنجیدہ اور قابل مذمت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے