اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ تمام منحرف اراکین تاحیات نااہل ہوں گے۔اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہاکہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اورمنحرف ارکان کو7دن کے اند رپوزیشن واضح کرنے کا کہا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے بعد ان کیا نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی۔تمام اراکین تاحیات نااہل ہوں گے۔مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کیے جارہے ہیں۔