مکہ مکرمہ (مانند نیوز ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین شدہ افراد کو مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صرف ان غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی جو اب تک کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے اور غیر ویکسین شدہ افراد کو صرف اس شرط پر اجازت نامہ جاری کیا جائے گا کہ انھوں نے کورونا کے شکار کسی مریض سے میل جول نہ کیا ہو۔وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال مستحکم ہے جس کے باعث اب ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے