اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے مصر کے ہم منصب سامع شکری نے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔مصر کے وزیر خارجہ سامع حسن شکری وزارتِ خارجہ پہنچے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مہمان کا خیر مقدم کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا 48 واں اجلاس 22 مارچ کو اسلام آباد میں شروع ہو گا جس کیلئے وزرائے خارجہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مصر کے وزیرخارجہ سامع شکری اتوار کو اسلام آباد پہنچے جہاں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے مہمان کا استقبال کیا۔واضح رہے کہ او آئی سی کا اجلاس 2 روز جاری رہے گا جس میں 48 رکن ممالک کے وزرا شرکت کریں گے، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے ارکان 23 مارچ کو منائے جانے والے 75 ویں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب مسلح افواج کی پریڈ میں بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے