ریاض (مانند نیوز ڈیسک) حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جیزان میں تیل کمپنی آرامکو کمپنی کی تنصیب پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے الشقیق میں آرامکو کے پلانٹ پر حملہ کیا اور ساتھ ہی آرامکو کمپنی کی تنصیب کو بھی نشانہ بنایا۔ عرب فوجی اتحادکا کہناہے کہ حوثی باغیوں نے ظہران کے پاور اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا، حملے کے دوران حوثی باغیوں کے 4 ڈرونز تباہ کر دیے گئے، ساتھ ہی خمیس مشیط کے گیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔عرب فوجی اتحاد کے مطابق شہریوں کی گاڑیوں اور رہائشی مکانات کو نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے