چترال (مانند نیوز ڈیسک) چترال کے مضافاتی علاقے سینگور، شاہ میراندہ  بلچ وغیرہ کے 18000 لوگ ایک ہی ندی سے استفادہ کرتے ہیں۔ آبپاشی کا یہ نالہ لوگوں نے اپنے زمینوں کیلئے دریائے چترال سے لایا تھا اس کے بعد 1977 میں اسی پانی کے ندی پر  ایک میگا واٹ پن بجلی گھر بھی بنائی گئی اور مقامی لوگوں کی زمین کافی عرصے تک خشک رہی۔اب بجلی گھر سے بچا کچا پانی اسی ندی میں آتی ہے جس سے یہاں کے لوگ  نہ صرف اپنی زمینوں  کو سیراب کرتے ہیں بلکہ اس ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں ن نے پانی کے موٹر لگاکر اس کے ذریعے اس پانی کو اپنے گھروں میں بھی پہنچاتے ہیں۔ اس ندی کی  بھل صفائی مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ہر سال دو سے تین مرتبہ خود ہی کرتے ہیں۔ ہمارے نمائندے نے بھی ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کیلئے رضاکارانہ طور پر اس کام کا جائزہ لیا اور لوگوں سے بات چیت کرلی۔ مقامی لوگوں نے شکایت کی کہ اس ندی میں لوگ نہ صرف اپنے گھروں کا کچرا ڈالتی ہے بلکہ بچوں کے پیمپر بھی اس میں پھینکتے ہیں اور دوائی یا دیگر بوتل کے شیشے بھی اسی میں ڈالتے ہیں جو ہمارے لئے صفائی کے وقت نہایت مشکلات کا  باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل سینگور ایریگیشن چینل کے نام پر ورلڈ بنک کی مالی تعاون سے  ایک بہت بڑا نہر بننا تھا جس پر چند ماہ کام بھی ہوا تھا مگر نہ جانے کس وجہ سے محکمہ آبپاشی کے زیر نگرانی یہ نہر  بند ہوا اور اس میں کروڑوں روپے کا فنڈ ہڑپ ہوا۔   مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ اس نہر کی صفائی اور مرمت کیلئے صوبائی حکومت نے محکمہ آبپاشی کو فنڈ تو دیتا ہے مگر وہ اس پر ایک پیسہ خرچ نہیں کرتی اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ہر سال تین مرتبہ بغیر معاوضہ کے صفائی کرتے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا  کہ وہ اس ندی کو  پحتہ بنائے  تاکہ ان کو اس کی صفائی میں  آسانی ہو انہوں نے کہا کہ اگر اس ندی کو پحتہ بنایا گیا تو پھر  اس کی صفائی تین دنوں کی بجائے ایک دن میں ہی مکمل ہوگی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس ندی کے آس پاس گھر کے مالکان کو ہدایت کرے کہ اس میں گندگی نہ پھینکے کیونکہ ماضی میں اس کی پانی لوگ پینے کیلئے بھی استعمال کرتے تھے مگر اب گندگی پھینکنے کی وجہ سے یہ آبپاشی کی بھی قابل نہیں رہی کیونکہ  ماہرین کے مطابق جب گندہ  پانی  سے  فصلوں کو سیراب کیا جاتا ہے تو اسکی جراثیم کی وجہ سے لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ آبپاشی کی اس نہر کی صفائی مزید دو دن جاری رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے