اپر چترال (مانند نیوز ڈیسک) اپر چترال میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا آغاز ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد ڈپٹی کمشنر آفس اپر چترال میں لائسنس برانچ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ لہذا ڈرائیونگ لائسنس لینے کے خواہشمند حضرات لائسنس کے حصول کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس اپر چترال تشریف لائیں اور اپنے لائسنس کے لئے درخواست جمع کریں۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے کوششوں کو سراہا ہے۔