چترال (مانند نیوز ڈیسک) ضلع لوئر چترال میں شجر کاری مہم تیزی سے جاری ہے۔ ورلڈ فارسٹ ڈے کے مناسبت سیبلچ چترال میں محکمہ جنگلات کے اشتراک سے شجر کاری مہم کا انعقاد کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انور الحق نے مہم میں شرکت کی۔ ڈی سی چترال لوئر نے کہا کہ شجر کاری مہم میں ہر شہری کو اپنے حصے کا پودا لگانا چاہیے اور اس مہم میں شمولیت ہماری کامیابی کی ضامن ہے۔ آخر میں عوام میں مفت پودے بھی تقسیم کئے گئے۔ شجر کاری مہم میں سول ڈیفنس کے رضاکار،سکول و کالج کے طلباو طالبات اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے