باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) کے صدیق آباد بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیاگیا۔ صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کے ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو شہباز خان کے زیر نگرانی صدیق آباد پھاٹک بازار میں انٹی انکروچمنٹ اپریشن کیاگیا۔ اہلکاروں نے بازار کے مختلف حصوں میں سڑک اور فٹھ پاتھ پررکھے گئے اشتہاری بورڈ، پنجرے، ٹیبلز اور دیگرسامان کو ہٹا دیا اور سڑک کو مکمل طور پر امدورفت کیلئے صاف کیا تاکہ عوام الناس اور کاروباری حضرات کو ٹریفک سے نجات حاصل ہو اور لوگوں کو بھی امدورفت میں اسانی ہو۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو شہباز خان نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف ا?پریشن جاری رہیگا۔