نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ جلوزئی پولیس نے سواریوں کے روپ میں منشیات سمگل کرنے والے مرد وعورت کو گرفتار کر لیا۔05 کلوگرام چرس برآمد۔مقدمہ درج۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے احکامات پر منشیات فروشوں اور سمگل کرنے والوں کیخلاف کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔اس سلسلے میں اسرار خان SI تھانہ جلوزئی نے نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے ہمراہ ارنڈو خوڑ کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔ایک تیز رفتار میں سوار مشکوک شخص کو موجود عورت سمیت اُتارا گیا۔دونوں (عورت کی لیڈی پولیس کے ذریعے) تلاشی لی گئی۔ملزمان کے قبضے سے 05 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزمان مسماۃ نیاز بی بی زوجہ خان ساکن تیراہ متنی اور طارق ولد خوگ امین ساکن اورکزئی ایجنسی کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانہ پبی منتقل کر دیا گیا۔