پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواکی تاریخ میں پہلی مرتبہ منتخب خاتون قانون دان تانیہ گل ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نوشہرہ کی بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوئی ہے۔گزشتہ روزنوشہرہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ منعقد ہوئے جس میں تانیہ گل ایڈوکیٹ بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئی،  تانیہ گل ایڈوکیٹ نے وطن پال لائز فورم کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدارت کے لئے کمیٹی کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کئے تھے، لیکن نوشہرہ ڈسٹرک کورٹس میں ملگری وکیلان،انصاف لائز فورم،جمیعت لائزفورم،پیپلز لائز فورم،اور دیگر وکلائتنظیموں نے تانیہ گل ایڈوکیٹ کی سابقہ خدمات اور وکلائبرادری کی مسائل کے حل کے لئے شب و روز جدوجہد اور دیگر خدمات کے صلہ میں ان کے مقابلہ میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے جس کی وجہ سیتانیہ گل ایڈوکیٹ بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئی۔تانیہ گل نے تمام وکلاء تنظیموں کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے انہیں بلامقابلہ نائب صدر منتخب کیا اور ان کے مقابلے میں کوئی امیدوار کھڑا نہ کیا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن کی کوئی خاتون بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوئی ہے،یہ اعزاز پہلی مرتبہ تانیہ گل ایڈوکیٹ کو حاصل ہوئی ہے،تانیہ گل کا تعلق ضلع مردان سے ہے اور وطن پال لائزفورم کی ایک سرگرم اور فغال ممبرہے،2014 سے وکالت کے پیشے سے وابستہ ہینوشہرہ ڈسٹرک کورٹس اور پشاورہائی کورٹ میں پریکٹس کر رہی ہے اس کے علاوہ مردان ڈسٹرک کورٹ میں بھی ان کو کافی شہرت حاصل ہے،تانیہ گل ایڈوکیٹ فیملی اور کریمنل کیسز کی ایک ماھر وکیل ہے جوصوبہ کی تقریبا تمام ڈسٹرک کورٹس میں اپنی قانونی مہارت کا لوہامنوا چکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے