الپوری (مانند نیوز ڈیسک) سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر الپوری اورنگزیب خلیل نے کہاہے کہ پاک صاف قدرتی ماحول اللہ کا بہترین تحفہ ہے جنگلات نہ صرف ماحول کو صاف بناتے ہیں بلکہ انسانوں کو بھر پور فائدے دیتا ہے۔ اسلئے ہمیں چاہئے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور اپنے ملک کو صا ف، سرسبز اور خوبصورت بنائیں۔ وہ گورنمنٹ پرائمری سکول وہاب خیل کوٹکے میں عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جو محکمہ جنگلات شانگلہ اور سکول انتظامیہ کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ تقریب سے اے ایس ڈی ای او عبد الحلیم، سکول ہیڈ ماسٹر شاہد خان نے بھی خطاب کیا۔ ایس ڈی ای او اورنگزیب نے کہا کہ ماحول کی تعمیر اور بگاڑ انسان کی اپنے ہاتھوں میں ہے اور ہماری فرض بنتی ہے کہ ہم جنگلات کی حفاظت کریں، اسے کاٹنے سے گریز کریں اور اسے ائندہ نسلوں کیلئے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے بیش بہا فوائد ہیں اسے ہم مفید مقاصد کیلئے استعمال کر سکتے ہیں اور ٖصرف مفید مقاصد کیلئے اسکا استعمال ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے جنگلات کو سابقہ ادوار میں بے دریغ طور پر کاٹاکیا جس سے علاقے کا حسن ماند پڑگیا ہے اسلئے اب ہمیں چاہئے کہ ہم من حیث القوم اپنی ذمہ داری لگائیں کہ ہم بہت زیادہ درخت لگایں گے اور اس مقصد کیلئے عوام میں شعور و اگہی پیدا کرنے کیلئے اپنی کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی ترقی ہم سب کا قومی فریضہ ہے اسلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہئے۔ انہوں نے اساتذہ اور بچوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہر بچہ اور استاد ایک پودا ضرور لگائے گا اور پاک صاف اور سر سبز پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریگا۔ تقریب کے اختتام پر سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر الپوری اورنگزیب خلیل نے فارسٹ اہلکاران اور اساتذہ کے ہمراہ پودے لگائے اور موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ بعد میں ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا جسمیں بچوں اساتذہ فارسٹ کے افسران و عملہ اور عوام نے بھر پور شرکت کی۔