سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات  سب ڈویژن میں الیکشن میں مشترکہ پولنگ سٹیشنوں کو ختم کیا جائے غیر جانبدار عملہ تعینات کیا جائے بریکوٹ سب ڈویژن کے تمام ادارے الیکشن میں غیر جانبدار رہے حکومتی نما ئندہ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال بند کریں صوبایء وزیر الیکشن پر اثر انداز ہورہے ہیں اور الیکشن رولز کے دھجیاں اڑھا رہے ہیں الیکشن کمیشن اپنی ڈیوٹی پورا کرکے ایسے سرکاری لوگوں کے خلاف کارواء کرے ان خیالات کا اظہار تحصیل بریکوٹ کے الیکشن میں حصہ لینے والے تحصیل چئرمین کے امیدوار فضل اکبر خان شاہی نواب باچہ شرافت علی خان تلاوت خان فدا محمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار فضل اکبر خان نے کہا کہ ہمارا علاقہ جوکہ ایک روایت رکھتے ہے کہ یہاں پر خواتین اور مردوں کے الگ الگ پولنگ سٹیشن ہوتے ہے لیکن موجودہ حکومت نے ایک سازش کے تحت خواتین اور مردوں کے مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنایا ہے جوکہ اسلام اور پختون روایات کے بلکل بر عکس ہیں  الیکشن کمیشن فوری طور پر مردوں اور خواتین کے پولنگ اسٹیشن کو الگالگ کرے بصورت دیگر ہم بھر پور احتجاج کرینگے انھوں نے مزید کہا کہ تیرنگ گاوں میں ایک ایسا پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے جسکا کوء وجود نہیں اسکے متبادل روڈ کے کنارے بڑے بڑے سرکاری بلڈنگ موجود ہیں انھوں نے مزید کہا کہ خواتین پولنگ اسٹیشنوں پر جانبدار عملے کے تعیناتی کی اطلاع ملی ہے غیر جانبداری عملے کی تعیناتی کی جائے بصورت دیگر ہم تمام اپوزیشن پارٹیاں احتجاج پر مجبور ہونگے الیکشن کمیشن وزرا اور ممبران اسمبلی کو الیکشن میں سرکاری وسائل کیبے دریغ استعمال سے روکے کیونکہ یہ الیکشن کمیشن کی ڈیوٹی ہے کہ وہ ایسے سرکاری لوگوں کے خلاف قانونی کارواء کریں انھوں نے مزید کہا کہ سب ڈویژن بریکوٹ کے تمام سرکاری ادارے الیکشن میں غیر جانبدار رہے اور اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں الیکشن کمیشن کی ورلز کی خلاف ورزی کرنے والے موجودہ وزیر اور حکمران پارٹی کے کنڈیڈیٹ الیکشن کمیشن سرکاری وسائل اپنے کمپئن کیلئے استعمال کرنے سے روکے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے