چترال (مانند نیو ڈیسک) ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی ضلع اپر چترال میں سال 2022 کا شجر کاری مہم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوا۔ کالج ہال میں منعقد ہونے والے اس تقریب میں کالج کے سینکڑوں طالبات کے علاوہ یونیورسٹی آف چترال کی شعبہ باٹنی کی طالبات اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ ان ک علاقہ چترال یونیورسٹی باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر حفیظ اللہ، اسسٹنٹ پروفیسر سہیل رومی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پودوں اور درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف ہمیں تازہ آکسیجن دیتے ہیں جو انسانی بقاء کیلئے نہایت ضروری ہے بلکہ ان کی بدولت ہم قدرتی آفات سے بھی بچ سکتے ہیں۔ہیلپنگ ہینڈ کے ضلعی کو آرڈینٹر مسز نرگس نے اپنے ادارے کے اعراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب بالاکوٹ میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا اس وقت ہیلپنگ ہینڈ نے فلاحی اور رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بعد میں انہوں نے اپنی خدمات کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک بھی وسعت دی۔ اب ہیلپنگ ہنڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلیپمنٹ نے چترال میں بھی کام شروع کیا اور سب سے پہلے خواتین کیلئے ہنر مندی میں ان کی تربیت کیلئے سکل سنٹر کھول دیا جس میں بچیوں کو سلائی کڑای سکھاتے ہیں اس کے بعد خواتین کو سود کے بغیر قرضہ دینے کا پروگرام شروع ہوا اور اب اس کے ساتھ ساتھ ہم ماحولیات تبدیلی سے بچنے کیلئے دس ہزار پودے مفت تقسیم کرکے لگوا رہے ہیں تاکہ چترال میں جنگلات کی کمی پر قابو پایا جاسکے۔ وایس پرنسپل صوفیہ افسر نے کہا کہ ہمارے کالج میں کافی جگہہ موجود ہے مگر پانی نہ ہونے کی وجہ سے یہ ایک ریگستان کا منظر پیش کرتا ہے انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ اس کالج کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والی موٹر کا انتظام کیا جا1£ے تاکہ کالج کا لان بھی سرسبز ہو کیونکہ اس کالج کے دیوار کے نیچے ہی دریا بہتا ہے۔ اس موقع پر طالبات میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے گئے اور کالج کی لان میں زیتون کے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔