ریاض(مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں یومیہ کیسز میں نمایاں کمی کے بعد کورونا پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت دے دی گئی ہے۔

عالمی وبا کوروناکے آنے کے دو سال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق رواں برس ماہ رمضان کی مبارک سعادتوں کو عبادات اور اذکار سے سجانے کے لیے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی خدمات پر مامور کمیٹی نے اہم فیصلے کیے ہیں۔

سعودی عرب نےکورونا سے متعلق تمام سفری پابندیاں ختم کردیں

دوسری جانب سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر عائد کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب آنے کے لیےکورونا کے خلاف ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی شرط ختم کردی گئی ہے، سعودی عرب آنے کے بعد یا آنے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ سعودی عرب آنےکے بعد یا آنے سے پہلے ضروری قرنطینہ کی شرط بھی باقی نہیں رہی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے