تیمرگرہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر سمینار کا انعقادکیا گیا جبکہ عوام میں ٹی بی سے بچاؤ کے حوالے شعور اجاگر کرانے کے غرض سے واک کا اہتمام بھی نکالا گیا سمینار  میں ڈاکٹروں اور پیر امیڈیکس سٹاف نے شرکت کی سمینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد روغانی ایم ایس ڈاکٹر داود خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شیرازاحمد،ڈسڑکٹ چسٹ اینڈ ٹی بی سپیشلسٹ ڈاکٹراشفاق الرحمن ٹی بی کواڈینٹرڈاکٹر نجیب خان نے کہاکہ ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے لیکن اس کے باوجود پوری دنیا میں سب سے زیادہ اموات اب بھی ٹی بی کی وجہ سے ہوتی ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد دوبارہ بڑھتی جارہی ہیں۔ 2021 کی عالمی اعداد و شمار کے مطابق پندرہ لاکھ لوگ ٹی بی کی وجہ سے فوت ہوگئے جو کہ کسی عشرے میں سب سے زیادہ ہیں۔ ٹی بی کا مرض ایک شخص سے دوسرے کو لگ جاتا ہے۔ مرض لگنے کی وجوہات میں کھانسنا، چھینکنا اور بات کرنا ہیں۔ ٹی بی کی مریض کے بند کمرے میں زیادہ وقت گزارنے سے مرض لاحق ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے مرض کی علامات یہ ہیں۔ تین ہفتوں سے زیادہ کھانسی، کم درجے کا بخار، بھوک کا نہ لگنا، بلغم میں خون کا آنا اور وزن کی کمی۔ ٹی بی کا بروقت تشخیص اور علاج انتہائی ضروری ہے کیونکہ جتنا وقت ضائع ہوجاتا ہے اتنا مرض پیچیدہ اور لا علاج بنتا جا تا ہے ٹی بی کے مرض کی تشخیص کے لیے کچھ ٹسٹ ضروری ہے جیسا کہ سینے کا ایکسرے اور بلغم کا معائنہ کرنا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بلغم کا معائنہ فری کیا جاتا ہے اور دو گھنٹے میں رپورٹ اجاتا ہے۔ کچھ مریضوں میں بلغم کا ٹسٹ نیگیٹو ہوتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کو ٹی بی نہیں۔2 مرض کی تشخیص ٹی بی/چسٹ سپیشلسٹ اپنے تجربے  علم اور مختلف ٹسٹوں کے ذریعے کرتا ہے ٹی بی  کے مختلف اقسام ہیں مثلا سینے کی ٹی بی(پلمونری ٹی بی)اور سینے سے باہر کی ٹی بی (ایکسٹرا پلمونری ٹی بی)، ڈرگ سینسیٹیو ٹی بی اور ڈرگ ریزیزسٹینٹ ٹی بی وغیرہ ٹی بی کا علاج اور تشخیص بالکل مفت ہے لیکن پھر بھی زیادہ تر لوگ علاج سے ہچکچاتے ہیں اور جب مرض لاقابل علاج بن جاتا ہے تو پھر ہسپتال سے رجوع کرتا ہے انہوں نے کہاکہ ٹی بی ایک بیماری ہے نہ کہ گناہ لہذا اگر خدانخواستہ کسی کو ٹی بی لاحق ہو جائے تو اس کو چھپانے کی کوشش نہ کریں اور بروقت ڈاکٹر سے رجوع کریں بروقت تشخیص اور علاج ہی اس مرض سے نجات کا واحد ذریعہ ہے ورنہ بگڑ جانے کی صورت میں نہ صرف مریض بلکہ اس کے لواحقین کو بھی خطرہ ہوتا ہے اس موقع پر عوام میں شعور اجاگر کرنے کی غرض سے واک بھی نکالا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے