کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنرکوہاٹ محمد روشن محسود کی زیر صدارت جمعرات کے روز ان کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان کے مہینے کیلئے سستے بازاروں کے انعقاد اورامن وامان کے قیام کیلئے اپنائی جانیوالی حکمت عملی پرغوروخوض ہوا۔ اجلاس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے بتایا کہ کوہاٹ شہر میں دو اوردرہ آدم خیل اورلاچی میں ایک ایک سستا بازار قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز سے بات ہوئی تاکہ عوام کو بازار کی نسبت معیاری اورسستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔ ڈی سی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پرزوردیا کہ وہ اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ حسب سابق تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے