ایبٹ آباد (مانند نیوزڈیسک) وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات کے مطابق ریجنل آفس ایبٹ آباد کے تفتیشی افسرڈپٹی رجسٹرار عدنان خان جدون نے ٹی ایم اے کے دفتر لورہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق ر کھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے وفاقی محکموں میں بد انتظامیوں اور پریشانیوں سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں جن میں لورہ میں پاکستان بیت المال، بینظیر انکم سپورٹ اور واپڈا شکایت سیل کے دفتر کا قیام سرفہرست تھا۔ اس موقع پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد کے تفتیشی افسر ڈپٹی رجسٹرار عدنان خان جدون نے بعض شکایات پر موقع پر ہی احکامات صادر کئے اور بعض شکایات کو باقاعدہ سماعت اور کاروائی کے لئے منظور کیا تاکہ متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کی جاسکے۔ اس موقع پر علاقہ لورہ اور ملحقہ علاقہ جات کے عوام نے سڑکوں کی خستہ حالی، پینے کے لئے صاف اور شفاف پانی کی عدم دستیابی سے متعلق بھی شکایات درج کروائیں جن کو باقاعدہ سماعت اور متعلقہ محکموں سے  رپورٹ طلب کرنے کے لئے منظور کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی محتسب ریجنل آفس ایبٹ آباد کے دپٹی رجسٹرار عدنان خان جدون نے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوام کو ان کے شکایات کے حل کے لئے سستا اور فوری انصاف فراہم کرتا ہے اور اس ادارے میں وکیل کی ضرورت نہیں پڑتی اور نہ ہی کوئی عدالتی فیس ہوتی ہے انہوں نے کھلی کچہری میں وفاقی اور صوبائی محکوں سے متعلق اپنی شکایات کے فوری حل کے لئے استفادہ کرنے کی تاکید کی۔ لورہ کے عوام نے وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی صاحب اور ان کے ادارے کے افسران کا شکریہ ادا کیا جو دور دراز کے علاقوں میں جاکر عوام کو ان کی دہلیز پر سستا اور فوری انصافراہم کررہے ہیں۔    

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے