نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ و ممبر صوبائی اسمبلی اختیارولی خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کیلے مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کا قافلہ28 مارچ کو پشاور سے روانہ ہوگا۔صوبائی صدر انجینئر امیرمقام پشاور سے مرکزی قافلے کی قیادت کرینگے، عمران خان پاگل ہو چکا ہے کوئی تدبیر کارگر ثابت نہیں ہو رہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹیڈ کے خاتمے سے پہلے ہی عمران نیازی،شیخ رشید، پرویزخٹک،فوادچوہدری اینڈ کمپنی کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کیلییمسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کا قافلہ28 مارچ کو پشاور سے روانہ ہوگا۔صوبائی صدر انجینئر امیرمقام پشاور سے مرکزی قافلے کی قیادت کرینگے اسی طرح جنوبی اور قبائلی اضلاع کے قافلے پشاور موٹروے ٹول پلازہ پہنچیں گے،جبکہ ہزارہ، ملاکنڈ اور مردان ڈویژن کے قافلے نوشہرہ، صوابی اور ہزارہ انٹرچینج سے مرکزی قافلے میں شامل ہونگے،ہزارہ ڈویژن سے قافلوں کی قیادت مرتضی جاوید عباسی کرینگے،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدور کو اضلاع کی سطح پر تمام انتظامات مکمل کرنے کیلیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں،اختیار ولی خان نے کہا کہ لانگ مارچ فاشسٹ حکومت کیخلاف آخری جد و جہد ہے اب یہ حکومت فارغ ہو چکی ہے،عمران پاگل ہو چکا ہے کوء تدبیر کارگر ثابت نہیں ہو رہی ہیں وزیر اعظم اور اس کے ٹولے کے بیانات سے ہی ان کے پاگل پن کا اندازہ ہورہا ہے حکومتی کے دیوار میں دراڑیں پڑگئی ہیں بس اب صرف دھکہ لگانے کی دیر ہے،اختیار ولی خان نے کہا کہ عمران نیازی،شیخ رشید،پرویزخٹک،فوادچوہدری اینڈ کمپنی کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے