بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) اسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ محب اللہ خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ بٹ خیلہ میں نئی طرز کے جدید شاپنگ سنٹر کا قیام اہم پیش رفت ہے جس سے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ہر قسم کی خریداردی کی سہولت میسر آ گئی ہے ان خیالات کا اظہارانھوں نے بٹ خیلہ میں المھران میگا مارٹ کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا سابق صوبائی وزیر خزانہ شاہ راز خان سابق ایم این اے سید بختیارمعانی انجمن تاجران کے صدر زوار خان جماعت اسلامی کے تحصیل چیئرمین شپ کے امیدوار امجدعلی شاہ نے اس موقع پر خطاب کیا تقریب میں بڑی تعداد میں علاقے کی سماجی وسیاسی شخصیات تاجر برادری اور شہریوں نے شرکت کی اے سی نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ مارٹ کا افتتا ح کیا ایم ڈی حبیب الر حمن نے آخرمیں تمام شرکا اور معزز مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا۔