بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ اپنے دور حکومت میں مساجد ومدارس  اور عوام کی خدمت اپنے لئے باعث فخر اور اعزازسمجھتا ہوں پیپلز پارٹی نے ملاکنڈ اور خصو صا تحصیل بٹ خیلہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے جو کسی پر احسان نہیں کیا بلکہ اپنا فرض پورا کر نا ہے محلہ اکبر آباد بٹ خیلہ میں تحصیل چیئر مین شپ کے امیدوار فیاض گل اور جنرل کونسلر کے امیدوار سکندر حیات کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ا نھوں نے کہا کہ اگر عوام پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا تسلسل برقرار رکھتے تو نہ صرف ہمارا ادھورے منصوبے مکمل ہوجاتے بلکہ علاقے میں ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہوتابٹ خیلہ ہسپتال ٹاون ہال گریوٹی واٹر سکیم کی عدم تکمیل اورگرلز ڈگری کالج بٹ خیلہ سمیت پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کیلئے نو سالوں میں اپنی بلڈنگ کا بندوبست نہ کرنا نام نہاد تبدیلی سرکاراور یہاں کے عوام نمائندوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے کہا کہ عوام کو چا ہئے کہ اس ظلم وزیادتی کا بدلہ ووٹ کے ذریعے ان سے لیں جلسے سے تحصیل امیدوار فیاض گل سکندرحیات جمعیت علماء اسلام شیرانی کے ضلعی امیر مولانا محمد جاوید خان پیپلز پارٹی تحصیل بٹ خیلہ کے صدر جہان روم مسلم خان سید ولی اورآرزومند خان نے بھی خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے