پشاور (مانند نیوز ڈیسک) غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند نے کہا ہے کہ ضرورت مندوں اور مستحق افراد کی مدد کے لیے کمیونٹی کے تمام طبقات کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا، غریب نادار مجبور لوگوں کی مدد کر کے دنیا اور آخرت کی بھلائی حاصل کی جا سکتی ہے،ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کے دور افتادہ علاقوں میں ”رمضان فوڈ پیکج“ کے تحت غریب و مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کریگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک اخباری بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ  مخیر حضرات کو چاہئے کہ وہ معاشرے کے کمزور اور پسے ہوئے طبقات کو اپنے پا?ں پر کھڑا کرنے میں کردار ادا کریں، غریب،مسکین،یتیموں اور بیوا?ں کی خدمت اور مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔صاحب ثروت لوگ معاشرے کے اس کمزور اور بے بس طبقے کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ یہ لوگ بھی معاشرے کی اہم ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب اور نادار لوگوں کی خدمت کرنا عین عبادت ہے اور اس سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے جبکہ نیکی کے کاموں میں صرف رضائے الٰہی مقصود ہونا چا ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے