اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان نے حوثی ملیشیاکی جانب سے سعودی عرب کے مختلف حصوں میں شہری ڈھانچے اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان ایسے تمام حملے فوری روکنے پر زور دیتا ہے جو نہ صرف عالمی قانون کی خلاف ورزی بلکہ سعودی عرب اور خطے کے امن وسلامتی کے لئے بھی خطرہ ہیں۔سلامتی اور جغرافیائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان سعودی عرب سے مکمل یک جہتی اور اس کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی شاہی ائیر ڈیفنس فورس نے حوثی باغیوں کے ڈرون اور میزائل کامیابی سے ناکام اور ناکارہ بنا دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے