لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کرنے والے افراد کیخلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور کے بعض علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا کسی صورت قابل برداشت نہیں۔وزیراعلی پنجاب نے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے، انتظامیہ اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پولیس اور انتظامیہ پتنگ بازی روکنے کیلئے مزید موثر اقدامات اٹھائیں اور ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے 2شہریوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے