واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے پاس  گائیڈڈ میزائل ختم ہو رہے ہیں۔پینٹاگون میں دفاعی پالیسی کے انڈر سیکرٹری کولن کاہل نے بیان میں کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جو یوکرین میں کیا ہے، اس کے بعد وہ چین کے لیے کسی اسٹریٹیجک بوجھ سے کم نہیں۔اس کے علاوہ کولن کاہل نے کہا کہ یوکرین پر حملے کے نتیجے میں روس عسکری، معاشی اور جغرافیائی طور پر کمزور ہو کر پہلے سے بھی زیادہ الگ تھلگ ہو جائے گا۔کولن کاہل نے کہا کہ اب اس بات کا امکان بھی زیادہ ہے کہ روس یوکرین میں غیر گائیڈڈ بموں اور توپ خانے کے استعمال میں اضافہ کر سکتا ہے کیونکہ اس کے پاس درست طور پر ہدف بنانے والے گائیڈڈ میزائل ختم ہو رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے