صنعا (مانند نیوز ڈیسک) سعودی اتحادی فورسز نے یمن میں حوثیوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی اتحادی فورسز کی جانب سے یمن کے شہر صنعا اور حدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں۔سعودی اتحادی فورسز کے مطابق ان حملوں کا مقصد عالمی توانائی کے ذرائع کی حفاظت اور سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔سعودی اتحادی فورسز نے کہا کہ حوثیوں کو سعودی عرب پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔