لاہور(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کرلی ہے۔ذرائع وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر صوبائی اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے۔ذرائع وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکم کیا تو وہ عہدہ بھی چھوڑ سکتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ، عثمان بزدار کو کمالیہ کے جلسہ عام سے خطاب کے بعد اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے ہیں ۔دوسری جانب وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹر پیغام میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کی تردید کی ہے۔عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران عوام سے اپیل کی کہ وہ کل اسلام آباد میں ہونے والے حکومتی جلسے میں شرکت کریں۔اس سے قبل وزیراعظم اور پی ٹی آئی کی قیادت اعلان کرچکی ہے کہ 27 مارچ کے جلسے میں عمران خان اپنے ٹرمپ کارڈ کا اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ اپوزیشن قیادت قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے عدم اعتماد کی تحریک پیش کرچکی ہے ،اس حوالے سے اجلاس پیر کی شام طلب کیا گیا ہے۔گورنر پنجاب نے دستخط کرنے یا نہ کرنے کی سے اجتناب کردیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے