لوئردیر (مانند نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان چند دنوں بعد یہ نعرہ لگائیں گے کہ مجھے کیوں نکالا گیا اور 31مارچ کے بعد عمران خان خود بیروزگار ہونگے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا اور ہماری حکومت قایم ہوئی توہماری حکومت میں شہزادیوں اور شہزادوں کی حکومت نہیں اللہ کی حکومت ہوگی. سیاسی برہمنوں اور سیاسی پنڈتوں کا نظام ختم ہوگااور چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن کریم ہوگی ہم ملک سے سودی نظام کو ختم کریں گے ہم مہنگائی کو ختم کرکے عوام کی جینا آسان بنادیں گے. سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کے آزادی کیلئے نتیجہ خیز جہدود کریں گےہم ائی ایم ایف، ورلڈ بینک اور امریکی غلامی کے زنجیروں کو توڑیں گے.چینی مافیا، پیڑول مافیا، لینڈ مافیاتہماری اوپر ملسط ہیں ان مافیاز کو ہم ختم کریں گے عمران خان نے احتساب کا وعدہ کیا تھا آج عمران خان خود قابل احتساب ہے انہوں نے کہا کہ ان کے لوگوں نے مافیاز سے بڑھ کرکرپشن کی ہے. عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا.انہوں نےانشاء اللہ31 مارچ کو عمران خان خود بے روزگار ہورہے ہیں میری بات نوٹ کرلیں چند دن بعد عمران خان کا یہ نعرہ ہوگا یہ مجھے کیوں نکالہ گیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نےبار بار  حکومت کی ہے اگر ان کی ساتھ کوئی حل موجود ہے تو کراچی اور سندھ میں کرکے دکھائیں.ان  کے ساتھ کوئی حل نہیں ہے حل صرف اسلامی نظام ہے اسلام آباد میں میں تماشہ تمہاری لیے نہیں ہے یہ صرف تمہارے چادر چرانے کے لیے میلہ لگایا گیا ہےیہ کیسا نظام ہے حکومت کو کارگردگی دکھانا ہے یہ جلسے پہ جلسے کررہے ہیں عمران خان کے آپ کے ساتھ کچھ کارکردگی ہوتی تو آپ اسلام آباد میں بیٹھ کرپارلیمنٹ میں آکر بتاتے لیکن آپ نے عوام کے چار سال ضائع کئےہیں انہوں نے کہا کہ میں سوچ رہاتھا کہ وزیر اعظم عمران خان دیر اکر یہاں ایرپورٽ اور ریلوے ٹریک کا اعلان کریں گے مگر انہوں نے گالیوں کی سواء کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام اباد اور پشاور میں بیٹھ کر گالیاں دء سکتا تھا مگر انہوں نے سرکاری ساؠل کا بے دریغ استعمال کرکے جلسہ کیا انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو رہا کروانے والاعمران خان کہا گیا سراج الحق کا کہنا تھا کہ عران خان نے کشمیرکو انڈیا کے حوالے کرکے کشمیریوں سے غداری کی ہے جو قوم معاف نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ انڈین پائلٹ کے رہا ہونے کی عوض انڈیا میں قید بہت سے پاکستانیوں کو رہا کیا جاسکتا تھا مگر عمران نے ایسا نہیں کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے