لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کے 18 افراد کی رکنیت معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق رانا مشہود احمد، طاہر خلیل سندھو، خواجہ سلمان رفیق، عظمی بخاری، حنا پرویز بٹ، عنیزہ فاطمہ اور دیگر افراد کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے پر غور کیا گیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر گزشتہ روز انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر گزشتہ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی اپنی رپورٹ دے گی۔سپیکر کی ہدایت پر بننے والی دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں سپیشل سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور شامل ہیں۔کمیٹی ایوان اور اسمبلی کی لابی میں توڑ پھوڑ کرنے والے اپوزیشن کے ارکان کو معطل کرنے کی سفارش کر سکتی ہے، کمیٹی اپنی رپورٹ سپیکر کو پیش کر دے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے