سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر فوڈ کاشف اقبال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات کاشف احسان کی زیرنگرانی فوڈ اہلکاروں نے مینگورہ بازار کا معائنہ کیا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے رمضان المبارک میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں قصائیوں اور سبزی فروشوں کو ناجائز منافع خوری پر جرمانہ عائد کیا اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کو کو سختی سے ہدایات دی کہ عوام کی صحت سے کھلنے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کسی کو اجازت نہیں کہ وہ سرکاری ریٹ سے تجاوز کر کے ناجائز منافع خوری کریں اور ناقص اشیائے خوردونوش فروخت کریں