اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں،عزت دینے والا اللہ ہے۔پیر کو سابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔عمران خان کی آمد پر پی ٹی آئی ارکان نے پارٹی چیئرمین کے حق میں نعرے بازی کی۔عام طور پر پارلیمانی پارٹی اجلاس کے لیے اراکین پہلے اجلاس میں پہنچتے تھے اور عمران خان بعد میں آتے تھے لیکن اس مرتبہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے اجلاس میں پہنچے اور ان کی آمد کے بعد اراکین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔عمران خان کی آمد پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کل کے پاور شو پر کیا کہیں گے، اس پر سابق وزیرراعظم  نے کہا کہ مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں،عزت دینے والا اللہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے