اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ عمران خان اگر استعفیٰ کا کہتے ہیں تو استعفیٰ دیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل نے کہا کہ عمران خان اگر استعفیٰ کا کہتے ہیں تو استعفیٰ دیں گے، عمران خان اگر جان دینے کا کہتے ہیں تو جان دیں گے۔زرتاج گل نے کہا کہ ڈی جی خان سے پہنچی ہوں، ڈی جی خان کی عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا۔