ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) روس نے یوکرین کے مشرقی علاقے میں بڑے حملے کی تیاری شروع کر دی، حملے کے پیش نظر "یوکرینی فورسز” مورچہ بندی کر رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کا مشرق میں ممکنہ نیا حملہ اب تک ہونے والی جنگ میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے کہا کہ مشرق میں بڑا حملہ چند دنوں میں شروع ہو سکتا ہے، یوکرین کے فوجی کمانڈر کے مطابق روسی فورسز نے یوکرین کے دفاع کو توڑنے کے لیے ازیوم کی جانب تازہ فوجی دستے بھیج دیئے ہیں، روس خارکیف اور ماریوپل میں بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔امریکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کا مشرق میں ممکنہ نیا حملہ اب تک ہونے والی جنگ میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ جاری جنگ میں اب تک ہزاروں لوگ مر چکے ہیں اور روس معاشی اور سیاسی طور پر تنہا ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق میں بڑا حملہ چند دنوں میں شروع ہو سکتا ہے، یوکرین کے فوجی کمانڈر کے مطابق روسی فورسز نے یوکرین کے دفاع کو توڑنے کے لیے ازیوم کی جانب تازہ فوجی دستے بھیج دیئے ہیں، روس ماریوپل میں بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے جو ڈیڑھ مہینے سے اس کے گھیرے میں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے