لاہور (مانند نیوز ڈیسک) سپیشل سنٹرل کورٹ لاہورمیں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت 27اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ پیرکوسپیشل سنٹرل کورٹ لاہورمیں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی۔شہبازشریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جبکہ حمزہ شہبازعدالت میں پیش ہوئے۔ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔امجد پرویزوکیل شہبازشریف نے موقف پیش کیا کہ شہبازشریف قومی اسمبلی کے سیشن میں ہیں۔ ان کی حاضری معافی کی درخواست منظورکی جائے۔حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہونی ہے یہاں سماعت ملتوی کی جائے۔سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے دیں دوسرا پراسس بھی چلنے دیں۔وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون اورآئین کی کی پاسداری کریں گے۔ انویسٹی گیشن مکمل ہے اس لیے ضمانت تو کنفرم کردی جائے۔جج اعجازاعوان نے ایف آئی کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرہدایات لے کرعدالت میں پیش ہوں۔ آپ نے جو بھی کرنا ہے عدالت کو آئندہ سماعت پر آگاہ کریں۔وکیل شہباز شریف نے کہا کہ میں ملک سے باہر جا رہا ہوں۔ میری غیرموجودگی میں میرے کلائنٹ کے خلاف فردِ جرم عائد نہ کی جائے، 25 اپریل تک ملک میں نہیں ہوں عمرہ پر جا رہا ہوں۔منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے جج نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے کو تو کوئی اعتراض نہیں تاریخ پر؟۔ایف آئی اے کی تفتیشی نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے