واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ نے وزیراعظم شہبازشریف کو منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے، انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کا منتظر ہے۔امریکی وزیرخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان 75 سالوں سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم شراکت دار ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم نومنتخب پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔ امریکا ایک مضبوط اور جمہوری پاکستان کو باہمی مفادات کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے