ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طا رق سلام مروت نے ریسکیو 1122 کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ادارہ کارکردگی کو۔مزید بہتر بنائے گا۔  اس کے سا تھ سا تھ ضلعی انتظا مہ تمام سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے سکولوں کی بہتری، سہولیات کی فراہمی اور تعلیم کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ریسکیو 1122 آفس اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر3 اور نمبر 4 کا دودہ ا ت چیت اور ہدا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کیں۔ انہوں نے سکول انتظامیہ سے ملاقات کی، کلاس رومز کا دودہ کیا، طلبہ سے بات چیت کی اور سکول کی عمارت کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے دفتر کا دودہ کیا۔ انہوں نے مختلف سیکشنز کا معائنہ اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے ریسکیو کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز۔  کنٹرول روم اور ریسکیو کی مخلتف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 عوام کو بخار سے لیکر دل کا دورہ پڑنے۔ ٹریفک حادثات۔ پانی میں ڈوبنا اور آگ لگنے کی صورت میں فوراً جاے وقوعہ پر ابتدائی طبعی امداد فراہم کرتاہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی  نے ریسکیو 1122کی جانب سے عوام الناس کو فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ ریسکیو 112کسی بھی ایمرجنسی کے دوران عالمی معیار کی سہولیات مفت فراہم کی جاتیں ہیں جبکہ ریسکیو اہلکاروں رمضان المبارک کے مہینے میں بھی شب وروز خدما ت کی فراہمی کے لیے الرٹ رہتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام۔مروت  نے سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر3 اور نمبر 4 کا دودہ کیا۔ انہوں نے سکول انتظامیہ سے ملاقات کی، کلاس رومز کا دودہ کیا، طلبہ سے بات چیت کی اور سکول کی عمارت کا جائزہ لیا۔۔ انہوں نے سکول انتظامیہ کو صفائی، واش رومز کی صفائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا جائزہ لیا اور سکول انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 4 میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے  مگورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 میں مانیٹسوریں سیکشن کا معائنہ بھی کیا اور طلبہ کے لیے مزید سہولیات یقینی بنانے، سائنسی طریقہ کار،۔ملٹی میڈیا کے استعمال کے زریعے طلبہ و طالبات کو بہتر آگہی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 میں واش رومز کی صفائی پر زور دیا جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 4 میں  واش رومز کی صفائی کو سراہتے ہوئے مزید اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شوکت حسین، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عنصر محمود،  اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر-4  مانٹیسوری کلاس رومز  کا جائزہ لے رہے ہیں۔ڈی ای او میل اور ڈی ایم او ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ بھی انکے ہمراہ موجود ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے