اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم تاریخِ پاکستان کا روشن باب ہے۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یہ بات جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی۔ا انہوں نے کہا کہ 19 اپریل 2010 کو سابق صدر آصف علی زرداری نے ایگزیکٹو اختیارات پارلیمان کو دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کے دیرینہ مطالبے پر صوبہ سرحد کا نام خیبر پختون خوا رکھا گیا، جنرل ضیا اور جنرل مشرف دور کی تقریبا تمام ترامیم کا خاتمہ کر دیا گیا۔