لاہور (مانند نیوز ڈیسک) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی دی گئی جس میں گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف نہیں لے رہے، حلف نہ لینا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار کے پاس معزز عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ گورنر پنجاب پاکستان تحریک انصاف کے سابق عہدیدار اور پرانے کارکن ہیں،وہ آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں اور آئینی احکامات سے روح گردانی اور پارلیمنٹ کی روح کی تضحیک کے مرتکب ہورہے ہیں۔گورنر کا دفتر وفاق اور اتحاد کی علامت ہے، اسکا بنیادی مقصد آئین کی حفاظت اور صوبائی ایگزیکٹو کی سربراہی ہے۔ پنجاب اسمبلی منعقدہ سیشن میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کے طور پر منتخب کیا گیا، عدالت گورنر پنجاب کو نئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کے احکامات جاری کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے