اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) امین الحق نے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی حیثیت سے فرائض سنبھال لیے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں اپنے دور میں وزارت کے جو منصوبے زیر تکمیل ہیں انہیں تیزی سے مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رہے گا، امید ہے وزیراعظم شہبازشریف حکومت میں آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے کی اہمیت وحیثیت مزید نمایاں ہوگی۔ سید امین الحق کے پاس اپریل 2020 سے مارچ 2022 تک وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا قلمدان رہا، اس عرصے میں چاروں صوبوں میں اربوں روپے کے ٹیلی کمیونیکیشن منصوبے شروع کیے گئے۔اسی مدت میں آئی ٹی ایکسپورٹ ملک کی تاریخ میں بلند ترین سطح تک جاپہنچیں، فری لانسرز کا وسیع نیٹ ورک بنا۔