ملتان (مانند نیوز ڈیسک) ملتان میں پاک گیٹ کے قریب نجی آئل ایجنسی کی دوکان میں آگ بھڑک اٹھی۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو کی 8 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ کی شدت زیادہ ہونے اور اندرون شہر کا علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریسکیو حکام نے کہا کہ آگ لگنے سے دوکانوں کو کافی نقصان پہنچا اور ایک موٹرسائیکل بھی جل کر راکھ ہو گئی۔واضح رہے کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل سیالکوٹ میں سگریٹ کے باعث گھر کے اندر آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آتشزدگی کے باعث 2 بھائی جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 2 بچوں سمیت 4 افراد بھی متاثر ہوئے تھے۔ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں اکرم اور علی رضا شامل ہیں جبکہ چاروں زخمیوں کو علامہ اقبال سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔