اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ کسی اورجگہ کیمپ آفس بنانے کی خبریں بے بنیاد اورجھوٹ ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے  کے بعد میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے کا سلسلہ رکنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ہاؤس کے علاوہ کسی اور جگہ کو کیمپ آفس ڈیکلیئر کرنے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں جبکہ پولیس فورس اور انتظامی عملے کی کسی بھی جگہ تعیناتی کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ساتھیوں سے گزارش ہے کہ ایسی کسی بھی بے بنیاد خبر نشر کرنے سے پہلے تصدیق کر لیں اورسوشل میڈیا صارفین بھی ایسے منفی پراپیگنڈے کو مسترد کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے