لاہور (مانند نیوز ڈیسک) نو منتخب وزیراعلی حمزہ شہباز نے حلف سے انکار پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔حمزہ شہباز نے اعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ کے زریعے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی۔ درخواست میں گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 16اپریل کو 197 ووٹ لیکر قائد ایوان منتخب ہو چکا ہوں، قانون کے مطابق گورنر نے وزیر اعلی کا حلف لینا تھا لیکن گورنر نے حلف لینے سے انکار کر دیا، گورنر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ گورنر پنجاب کو حلف لینے کے احکامات جاری کرے۔خیال رہے گزشتہ روز ہائیکورٹ نے درخواست نامکمل ہونے کی بنا پر واپس کر دی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے