ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد نے ہسپتال میں مختلف مقامات پر مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصلی جائزہ لیا دورہ کے دوران ایچ او ڈی ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر جمیل اکبر انچارج مینٹینس ڈیپارٹمنٹ امین اللہ اور انچارج سینی ٹیشن سٹاف اور دیگر عملہ ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ہسپتال ڈائریکٹر  ڈاکٹر اشفاق احمد نے ایمرجنسی میں دی جانیوالی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیااور تمام عملے کو ہدایات دی کہ مریضوں کو  تمام ترسہولیات فراہم کی جائیں اور صفائی کا ہر صورت خاص خیال رکھا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہر مکمن کوشش کر رہے ہیں۔ ہسپتال ڈائریکٹر  ڈاکٹر اشفاق احمد نے ہسپتال میں صفائی کے حوالے سے گراؤنڈ فلور کے تمام تر وارڈز اور واش روم کی صفائی کا  تفصیلی جائزہ لیا اور سینی ٹیشن سٹاف کے انچارج  کو ہدایت دی کے صفائی کے حوالے سے مریضوں کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور غیر تسلی بخش صفائی کے حوالے سے ٹھیکیدار کو معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔ اسی حوالے سے  ہسپتال ڈائریکٹر  ایوب ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا شمار عوام کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کے حوالے سے بہترین ہسپتالوں میں ہوتا ہے انتظامیہ سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں جاری کام اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کا مقصد عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ عوام انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے مستفید ہو سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے