اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدعمرہ ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے پاکستان پہنچ گئے۔شیخ رشید احمد پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے مدینہ شریف سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔بدھ کے روز سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق چار روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران شیخ رشید احمد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔شیخ رشید احمد نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ؐپر حاضری دی۔ سلام پیش کیا۔وطن عزیر کے استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔