راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگلا مہینہ عید کے بعد ہنگامہ خیز ہو گا۔ پیٹرول اور بجلی پر آئی ایم ایف کے دباؤ پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنے سیاسی قبرکھودے گی۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان روس سے 30فیصد سستی گیس، پیٹرول اور گندم لینے جارہا تھا۔انہو ں نے کہا کہ اس اقدام سے ملک میں عوام کو بڑا ریلیف ملتا اور مہنگائی میں کمی آتی۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی سازش کے تحت عوام کو سستی گیس، پیٹرول اور گندم سے محروم کردیا گیا، پیٹرول پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت مخالف تحریک کو زبردست ایندھن فراہم ہو گا جو حکومت کو جلد ختم کردے گی۔ مئی کا مہینہ سیاست میں ہنگامہ خیز مہینہ ہو گا۔ استعفے لئے بھی جاسکتے ہیں اور دیئے بھی جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن رہ گیا جسے جتنی جلدی مکمل کر لیا جائے اتنا ہی ملک کے لئے بہتر ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے