نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) جعلی دستاویزات سے جائیداد پر قبضہ کرنے کے جرم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ۔ملزمان گرفتار۔اسلحہ برآمد،تفصیلات کے مطابق ہدایت شاہ خان SHO نوشہرہ کلاں کو گزشتہ شب اطلاع ملی کہ تھانہ نوشہرہ کینٹ اور تھانہ کلاں کو مطلوب ملزم افراز ارمر کالونی فیز 1 میں وقار نامی شخص کے گھر میں موجود ہے۔ہدایت شاہ خان نے پولیس نفری بمعہ لیڈیز کانسٹیبل ہمراہ لیکر بغرض گرفتاری چھاپہ زنی کی۔ملزم افراز اور اسکے ساتھیوں نے  گرفتاری دینے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس پارٹی نے حق حفاظت خود اختیاری اور ملزمان کو بھاگنے کا موقع نہ دیتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔حکمت عملی کیساتھ بغیر کسی نقصان کے ملزمان وقار اور ولید پسران مزمل شاہ ساکنان ڈاگبیسود حال ارمر کالونی کو بامسلح گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 02 عدد کلاشنکوف اور 01 عدد پستول برآمد کر لئے گئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے