بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) سٹی فیڈر بٹ خیلہ کو گرڈ اسٹیشن بٹ خیلہ سے منسلک کردیا گیا،جس کی وجہ سے بٹ خیلہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم ووولٹیج کا مسلہ حل ہوگا، اس حوالے سے گرڈ اسٹیشن بٹ خیلہ میں ایک سادہ مگر پروقات افتتاحری تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس ای پیسکو سوات سرکل اصف جان مروت،ایکسین پیسکو درگئی ڈویژن اکرام اللہ خان، ایس ڈی او بٹ خیلہ عامر محمد،اے ای جی گرڈ سٹیشن بٹ خیلہ سلیم اللہ سپرنٹنڈنٹ مقصود احمد،سپرنٹنڈنٹ محمد ارشاد، قیس یاسر ایس ایس او گرڈ اسٹیشن اور واپڈا عملہ نے شرکت کرکے سٹی فیڈر کو مقامی گرڈ اسٹیشن سے منسلک کرکے افتتاح کے موقع پر اجتماعی دعا کی گئی، علاقہ کے عوام نے پیسکو حکام سمیت متخب نمائندوں اور منصوبہ تکمیل تک پہنچانے والے تمام سیاسی ورکروں اور قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ سٹی فیڈر مقامی گرڈ اسٹیشن سے منسلک ہونے کے بعد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کمی کا مسلہ حل ہوگا۔