پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے 13 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر محمد حامد خیرالبشر نے ہیروئن 2 سفری بیگز کے اندر مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 13 اعشاریہ 075 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے