اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عید کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے جاری کردہ  بیان میں انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن کے لیے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہا ہوں، بتا اس لئے رہا ہوں کہ کہیں یہ نہ سمجھ لینا بھاگ رہا ہوں۔  انہوں نے کہاکہ خان کے ساتھ کھڑا تھا۔ کھڑا رہوں گا، عید کے بعد اب دمادم مست قلندر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انشاللہ عمران خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑے ہو کر اس امپورٹڈ حکومت کو شکست دیں گے۔انہوں نے بدترین لوڈ شیڈنگ سے متعلق کہا کہ معاشی ترقی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو گا کہ جو جنریٹر گزشتہ 4 سالوں سے بند پڑے تھے شہباز شریف نے آتے ہی وہ سب دوبارہ چلوا دیئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے